home | old & new edition download | contact us | feedback | mohaddis.org | ||
ماہنامہ محدث بنارس
یہ
میگزین
1973ء
میں پہلی بار جامعہ سلفیہ (مرکزی دار العلوم) بنارس سے شائع ہوا۔ شروع
میں یہ سہ ماہی تھا، بعد میں اسے ماہنامہ کی شکل دی گئی، جو اب تک جاری
ہے۔ یہ ایک دینی ، علمی ادبی ، اصلاحی اور اسلامی رسالہ ہے ، جو جامعہ
سلفیہ کا آرگن، جماعت اہل حدیث کی آواز، امن وشانتی کا پیغام، تعلیم
میں تنوع کے ساتھ مفید اصلاحات کا منادی، بین الملی ومسلکی قربت کا
خواہاں، اور سلفی طرز فکر وحیات کا داعی ہے، یہ مسلمانوں میں مخصوص
پہچان کا حامل رسالہ ہے اور ملک کے علاوہ بیرون ملک تک اس کی آواز
مسلسل پہونچتی ہے۔
کوشش
ہے کہ اس کے علمی مضامین سے عوام وخواص مستفید ہوں، اس رسالہ کے بارے
میں آپ کی رائے اور آپ کے تعاون کے ہم شکر گزار ہوں گے۔
آپ
اپنا تعاون بذریعۂ ڈرافٹ ، بنک ٹرانسفر ہمیں بھیج کر مطلع کیجئے، اس
کی اشاعت میں تعاون خیر میں تعاون ہے۔
آپ
اپنی رائے اور تبصرہ
e-mail
کے ذریعہ ارسال کریں، اگر ہر شمارہ میل
کے ذریعہ چاہتے ہیں تو
مخصوص کالم میں اپنے
کو رجسٹر کریں۔
اللہ
تعالی سے دعا ہے کہ یہ رسالہ علم ومعرفت اور امن وبھارئی چارگی کا
آرگن ہو، اور اس کی روشنی دور دور تک پھیلے۔
والسلام علیکم
عبد اللہ سعود
|
|
||
© 2013, Darut-Taleef Wat-Tarjama, B.18/1-G, Reori Talab, Varanasi (INDIA) |